کا دینی سوال(06)
قیامت کی علاماتِ کبریٰ میں سے تیسری علامت کون سی ہے؟۔
جواب
قیامت کی علامات کبری میں سے تیسری علامت قیامت کے قریب حضرت عیسی علیہ السلام کا آسمان سے نازل ہونا اور دجال کو قتل کرنا ہے۔
یہ عقیدہ حق اور سچ ہے اور قرآن کریم، احادیث متواترہ اور اجماع امت سے ثابت ہے۔ اس کی تصدیق کرنا اور اس پر ایمان لانا فرض ہے۔ کانے دجال کا خروج ہو چکا ہو گا اور امام مہدی دمشق کی جامع مسجد میں نماز فجر کے لیے تیاری میں ہوں گے۔ یکا یک عیسٰی علیہ السلام آسمان سے دمشق کی جامع مسجد کے شرقی منارہ پر دو فرشتوں کے بازوؤں پر ہاتھ رکھے ہوۓ نزول فرمائیں گے اور نماز سے فراغت کے بعد امام مہدی کی معیت میں دجال پر چڑھائی کر یں گے ۔ حضرت عیسی علیہ السلام کے سانس میں یہ تاثیر ہو گی کہ کافر اس کی تاب نہ لا سکے گا، اس کے پہنچتے ہی مر جاۓ گا اور دجال حضرت عیسی علیہ السلام کو دیکھتے ہی ایسا پگھلنے لگے گا جیسے نمک پانی میں پگھل جاتا ہے۔ حضرت عیسی علیہ السلام دجال کا تعاقب کریں گے اور "باب لد " پر جا کر اس کو اپنے نیزے سے قتل کریں گے اور اس کا خون مسلمانوں کو دکھائیں گے۔ اس کے بعد لشکر اسلام دجال کے لشکر کا مقابلہ کرے گا۔ جو یہودی ہوں گے ان کو خوب قتل کرے گا اور اس طرح زمین دجال اور یہود کے ناپاک وجود سے پاک ہو جاۓ گی جن کا دعوی یہ تھا کہ ہم نے اللہ کے رسول حضرت عیسی ابن مریم علیہ السلام کو قتل کر دیا تھا۔ اب وہ اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے کہ حضرت عیسی علیہ السلام اب تک آسمان پر زندہ تھے اور اب آسان سے ہمارے قتل کے لیے زمین پر اترے ہیں۔
حوالہ کتب ! صراطِ مستقیم کورس صفحہ نمبر 151



تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
اپنا تبصرہ یہاں درج کریں