آج کا دینی سوال(08)
مسند احمد میں حضرت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک شخص حضور اقدسﷺ کی خدمت میں حاضر ہؤا اور عرض کیا ”یا رسول اللہ ﷺ !جنت کے کپڑے پیدا کئے جائیں گے یا بُنے جائیں گے؟“ تواس شخص کو حضورﷺنے کیا جواب دیا؟
جواب
مسند احمد میں حضرت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک شخص حضور اقدسﷺ کی خدمت میں حاضر ہؤا اور عرض کیا ”یا رسول اللہ ﷺ !جنت کے کپڑے پیدا کئے جائیں گے یا بُنے جائیں گے؟“ اس سوال پر بعض حاضرین ہنس پڑے۔رسولﷺ نے ان کو فرمایا! تم کیوں ہنسے؟ ایک بےچارے جاہل پر جو جاننے والے سے سوال کررہا ہے!پھر آپﷺ آگے کی طرف متوجہ ہوۓ اور پوچھا کہاں ہے سائل؟سائل نے عرض کیا:میں یہاں ہوں یا رسول اللہﷺ ! آپﷺ نے فرمایا ”نہیں،بلکہ جنت کے پھلوں سے نکلیں گے“آپﷺ نے یہ بات تین مرتبہ ارشاد فرمائی۔
حوالہ کتب! قرب قیامت کے فتنے اور جنگیں



تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
اپنا تبصرہ یہاں درج کریں