آج کا دینی سوال(07)
پہلی مرتبہ حبشہ کی جانب صحابہ و صحابیہ کرام (رضوان اللہ تعالٰی علیہم اجمعین)کو ملاکر ٹوٹل کتنے لوگوں نے ہجرت کی تھی؟۔
جواب
سرکارِ دوعالمﷺ کے حکم سے مسلمانوں نے سکون کی خاطر نبوت کے پانچویں سال ہجرت کی جس میں 11 مرد اور 4 عورتیں شامل تھیں۔
پہلی ہجرتِ حبشہ میں شامل ہونے والے مہاجرین کے نام یہ ہیں
پہلی ہجرت میں عثمان بن عفان رئیس قافلہ تھے۔
مہاجرین مرد
عبد الرحمن بن عوف،عثمان بن عفان،ابوحذیفہ،زبیر بن عوام،مصعب بن عمیر،ابوسلمہ بن عبدالاسد،عثمان بن مظعون،عامر بن ربیعہ،ابوسیرہ بن ابی رہم،سہیل بن بیضاء،حاطب بن عمرو،
مہاجرات عورتیں
رقیہ بنت محمدﷺ،سہلہ بن سہیل،ام سلمہ،لیلی بنت ابی حشمہ
(رضوان اللہ تعالٰی علیہم اجمعین)
اس قافلہ کی روانگی کے بعد لوگ برابر ہجرت کرتے رہے۔
اور ایک دوسری روایت میں 16 مہاجرین کا ذکر ہے۔
حوالہ کتب ! طبقات ابن سعد صفحہ نمبر 216/217



تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
اپنا تبصرہ یہاں درج کریں