اشاعتیں

مزید پوسٹس

چوتھا عظیم الشان جلسہِ اصلاحِ معاشرہ و آفتاب سرؒ دینی تقریب تقسیم انعامات

تصویر
     *☀️جلسہِ اصلاحِ معاشرہ☀️*  *☀️آفتاب سرؒ دینی تقریب تقسیم انعامات☀️* *🎁کُل انعامات کی تعداد 81🎁*  *آفتاب سر  دینی انعامی مقابلے کی  تقریب تقسیم انعامات  کا انعقاد بمطابق 03 جمادی الاول مورخہ 28 نومبر 2022 بروز پیر بعد نمازِ عشاء  ٹھیک ساڑھے آٹھ/8 بجے مسجد آفتاب سر حسن پورہ (عبدالعزیز کلو اسٹیڈیم کے پیچھے) میں منعقد ہوگا۔ اس پروگرام میں درج ذیل انعامات تقسیم کئے جائیں گے ۔ تقریب تقسیم انعامات کے وقت جن ممبران نے انعامی سوال کا جواب درست دینے کیساتھ ساتھ مہینے میں کم از کم پندرہ دن درست جوابات دیئے ہونگے ان کا نام قرعہ اندازی میں شامل کیا جاۓگا ۔ قرعہ اندازی کے وقت حاضر ممبران کا نام ہی قرعہ اندازی میں شامل کیا جائے گا ۔ اور جو ممبر پورے مہینہ سب زیادہ ایک نمبر جواب دیا ہوگا اسے انصاری ضیاء مسکان(گمشدہ بچوں کی تلاش گروپ)کی جانب سے دینی فریم  بطور اعزازی انعام دیا جاۓ گا اور قرعہ اندازی میں بھی نام شامل کیا جاۓگا۔*         *🌹صدارت🌹*   *🌹مقرر خصوصی🌹*    *🌹 شیخ طریقت حضرت مولانا قاری الطاف اح...

آج کا دینی سوال(09)

تصویر
قرآن کا رسم الخط عربی سے ماخوذ ہے جسے حضرت اسمعیل علیہ السلام نے ایجاد کیا تھا۔اور نبطی،حمیری،چری اور کوفی وغیرہ اس کی مختلف شاخیں ہیں اور اصلاح یافتہ صورتیں ہیں۔  کیا آپ جانتے ہیں ظہورِ اسلام کے وقت عرب میں کونسا رسم الخط رائج تھا؟۔  جواب ظہور اسلام کے وقت عرب  میں خط حمیری یعنی خط انباری (انبار اور چرہ عراق کے دو مشہور مقامات ہیں)رائج تھا جسے اہل مکّہ نے انبار اور چراہ کے لوگوں سے سیکھا تھا بعد میں اس خط کو خطِ کوفی  کہا گیا۔ حوالہ کتب! قرآن مجید کا انسائکلو پیڈیا

آج کا دینی سوال(08)

تصویر
  مسند احمد میں حضرت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک شخص حضور اقدسﷺ کی خدمت میں حاضر ہؤا اور عرض کیا ”یا رسول اللہ ﷺ !جنت کے کپڑے پیدا کئے جائیں گے یا بُنے جائیں گے؟“ تواس شخص کو حضورﷺنے کیا جواب دیا؟ جواب   مسند احمد میں حضرت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک شخص حضور اقدسﷺ کی خدمت میں حاضر ہؤا اور عرض کیا ”یا رسول اللہ ﷺ !جنت کے کپڑے پیدا کئے جائیں گے یا بُنے جائیں گے؟“ اس سوال پر بعض حاضرین ہنس پڑے۔رسولﷺ نے ان کو فرمایا! تم کیوں ہنسے؟ ایک بےچارے جاہل پر جو جاننے والے سے سوال کررہا ہے!پھر آپﷺ آگے کی طرف متوجہ ہوۓ اور پوچھا کہاں ہے سائل؟سائل نے عرض کیا:میں یہاں ہوں یا رسول اللہﷺ ! آپﷺ نے فرمایا ”نہیں،بلکہ جنت کے پھلوں سے نکلیں گے“آپﷺ نے یہ بات تین مرتبہ ارشاد فرمائی۔ حوالہ کتب! قرب قیامت کے فتنے اور جنگیں

آج کا دینی سوال(07)

تصویر
  پہلی مرتبہ حبشہ کی جانب صحابہ و صحابیہ کرام (رضوان اللہ تعالٰی علیہم اجمعین)کو ملاکر ٹوٹل کتنے لوگوں نے ہجرت کی تھی؟۔  جواب  سرکارِ دوعالمﷺ کے حکم سے مسلمانوں نے سکون کی خاطر نبوت کے پانچویں سال ہجرت کی جس میں 11 مرد اور 4 عورتیں شامل تھیں۔ پہلی ہجرتِ حبشہ میں شامل ہونے والے مہاجرین کے نام یہ ہیں پہلی ہجرت میں عثمان بن عفان رئیس قافلہ تھے۔ مہاجرین مرد عبد الرحمن بن عوف،عثمان بن عفان،ابوحذیفہ،زبیر بن عوام،مصعب بن عمیر،ابوسلمہ بن عبدالاسد،عثمان بن مظعون،عامر بن ربیعہ،ابوسیرہ بن ابی رہم،سہیل بن بیضاء،حاطب بن عمرو، مہاجرات عورتیں رقیہ بنت محمدﷺ،سہلہ بن سہیل،ام سلمہ،لیلی بنت ابی حشمہ (رضوان اللہ تعالٰی علیہم اجمعین) اس قافلہ کی روانگی کے بعد لوگ برابر ہجرت کرتے رہے۔ اور ایک دوسری روایت میں 16 مہاجرین کا ذکر ہے۔  حوالہ کتب ! طبقات ابن سعد صفحہ نمبر 216/217

کا دینی سوال(06)

تصویر
  قیامت کی علاماتِ کبریٰ میں سے تیسری علامت کون سی ہے؟۔  جواب  قیامت کی علامات کبری میں سے تیسری علامت قیامت کے قریب حضرت عیسی علیہ السلام کا آسمان سے نازل ہونا اور دجال کو قتل کرنا ہے۔ یہ عقیدہ حق اور سچ ہے اور قرآن کریم، احادیث متواترہ اور اجماع امت سے ثابت ہے۔ اس کی تصدیق کرنا اور اس پر ایمان لانا فرض ہے۔ کانے دجال کا خروج ہو چکا ہو گا اور امام مہدی دمشق کی جامع مسجد میں نماز فجر کے لیے تیاری میں ہوں گے۔ یکا یک عیسٰی علیہ السلام آسمان سے دمشق کی جامع مسجد کے شرقی منارہ پر دو فرشتوں کے بازوؤں پر ہاتھ رکھے ہوۓ نزول فرمائیں گے اور نماز سے فراغت کے بعد امام مہدی کی معیت میں دجال پر چڑھائی کر یں گے ۔ حضرت عیسی علیہ السلام کے سانس میں یہ تاثیر ہو گی کہ کافر اس کی تاب نہ لا سکے گا، اس کے پہنچتے ہی مر جاۓ گا اور دجال حضرت عیسی علیہ السلام کو دیکھتے ہی ایسا پگھلنے لگے گا جیسے نمک پانی میں پگھل جاتا ہے۔ حضرت عیسی علیہ السلام دجال کا تعاقب کریں گے اور "باب لد " پر جا کر اس کو اپنے نیزے سے قتل کریں گے اور اس کا خون مسلمانوں کو دکھائیں گے۔ اس کے بعد لشکر اسلام دجال کے لشکر کا مقابل...

آج کا دینی سوال(05)

تصویر
  صحابہ کرام رضی اللہ عنہ میں سے حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ وہ واحد صحابی ہیں جن کے لئے قرآن نے لفظ ،صاحب، (یعنی صحابی)کا استعمال فرمایا ہے۔ آپ بتائیں یہ لفظ قرآن پاک کی کون سی آیت میں ہے۔؟  جواب سورہ التوبہ آیت 40 اِلَّا تَنْصُرُوْهُ فَقَدْ نَصَرَهُ اللّـٰهُ اِذْ اَخْرَجَهُ الَّـذِيْنَ كَفَرُوْا ثَانِىَ اثْنَيْنِ اِذْ هُمَا فِى الْغَارِ اِذْ يَقُوْلُ *لِصَاحِبِهٖ* لَا تَحْزَنْ اِنَّ اللّـٰهَ مَعَنَا ۖ فَاَنْزَلَ اللّـٰهُ سَكِـيْنَتَهٝ عَلَيْهِ وَاَيَّدَهٝ بِجُنُـوْدٍ لَّمْ تَـرَوْهَا وَجَعَلَ كَلِمَةَ الَّـذِيْنَ كَفَرُوا السُّفْلٰى ۗ وَكَلِمَةُ اللّـٰهِ هِىَ الْعُلْيَا ۗ وَاللّـٰهُ عَزِيزٌ حَكِـيْـمٌ۔ اگر تم رسول کی مدد نہ کرو گے تو اس کی اللہ نے مدد کی ہے جس وقت اسے کافروں نے نکالا تھا کہ وہ دو میں سے دوسرا تھا جب وہ دونوں غار میں تھے جب وہ اپنے ساتھی سے کہہ رہا تھا تو غم نہ کھا بے شک اللہ ہمارے ساتھ ہے، پھر اللہ نے اپنی طرف سے اس پر تسکین اتاری اور اس کی مدد کو وہ فوجیں بھیجیں جنہیں تم نے نہیں دیکھا اور کافروں کی بات کو پست کر دیا، اور بات تو اللہ ہی کی بلند ہے، اور اللہ ...

آج کا دینی سوال(04)

تصویر
  چالیس احادیث یاد کرنے والے کے بارے میں سرکارِدوعالمﷺنے کیا فضیلت بیان کی ہیں؟۔    جواب   حضرت ابوالدرداء رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :جو شخص میری امت کے دینی امور کے متعلق چالیس حدیثیں یاد کرے گا اللہ تعالیٰ اس کو فقیہ بناکر اٹھائیں گے اور میں قیامت کے دن اس کے لیے سفارش کروں گا اور (اس کے حق میں ) گواہی دوں گا۔ حوالہ کتب ! صراطِ مستقیم کورس صفحہ نمبر 43

آج کا دینی سوال(03)

تصویر
  حضرت عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ،ایک مرتبہ نبیِ پاکﷺ نے ہمیں نماز پڑھائی اور پھر ہماری طرف متوجہ ہوۓ اور آپﷺ نے ایسا عمدہ وعظ فرمایا جس سے آنکھیں بہنے لگی اور دل کانپنے لگے۔ایک شخص نے عرض کیا،یارسول اللہﷺ! یہ تو جانے والے اور الوداع کہنے والے کی نصیحت معلوم ہوتی ہے تو آپ ہمیں کچھ وصیت فرمادیں۔ آپ بتائیں اس وقت نبیِ کریمﷺ نے کیا ارشاد فرمایا؟۔   جواب  آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں تم کو وصیت کر تاہوں کہ اللہ تعالی سے ڈرتے رہو اور تم کو (مسلمان ) امیر کی اطاعت کا حکم دیتا ہوں اور اس کی باتوں کو سن کر بجا لانے کی وصیت کر تاہوں اگر چہ وہ امیر حبشی غلام ہو۔ تم میں سے جو شخص میرے بعد زندہ رہے گاوہ بہت سارے اختلاف دیکھے گا۔ ایسے وقت میں تم میری سنت اور میرے ہدایت یافتہ خلفائے راشدین کی سنت کو لازم پکڑنا اور اس پر مضبوطی سے قائم رہنا اور دین میں نئی نئی باتیں ( یعنی نئے عقیدے اور نئے عمل پیدا کرنے سے بچتے رہنا، اس لیے کہ ہر نئی بات بدعت ہے اور ہر بدعت گمراہی ہے۔ حوالہ کتب ! صراطِ مستقیم کورس صفحہ نمبر 28

آج کا دینی سوال نمبر(02)

تصویر
سوال : عقدِ نکاح کے دو ارکان ہیں۔(1)ایجاب(2)قبول۔ آپ ایجاب کی تعریف بیان کریں؟۔   جواب :  مجلس عقد میں جو کلام میں پہل کرے اس کے قول کو ایجاب کہا جاتا ہے خواہ یہ ابتداء شوہر کی طرف سے ہو یا بیوی کی طرف سے ( مثلا شوہر کہے کے میں تجھ سے نکاح کیا یا عورت کہے میں نے اپنے آپ کو تمھارے نکاح میں دیا یا لڑکی کی طرف سے قاضی کہے میں نے مسماة فلاں بن فلاں سے تمہارا نکاح کردیا( جیسا کہ ہمارے علاقے میں دستور ہے) تو یہ قول ایجاب کہلائے گا)اور ایجاب کے جواب میں اس کے موافق جو کلام کیاجاۓگا اسے قبول کہتے ہیں۔ حوالہ کتب ! کتاب المسائل جلد چہارم صفحہ نمبر 85